1 اکتوبر 2014 - 08:16
ہندوستان، ٹرین و ہوائی حادثات درجنوں ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کے ایک حادثے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اوردرجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کا یہ حادثہ کل رات گئے اس وقت پیش آیا جب لکھنو ۔براؤنی ایکسپریس دوسری ٹرین سے جاٹکرائی۔ ریلوے حکام کے مطابق آئرن کٹر اور دیگر آلات کی مدد سے ٹرین میں پھنسے مسافروں اور لاشوں کونکالا گیا۔2012 کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہرسال ریلوے کے ہونے والے حادثات میں 15 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔دوسری جانب ہندوستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ بھی ہندوستان کی ریاست اتُر پردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا۔ہیلی کاپٹرمیں سوار تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ابھی تک حادثے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

.......

/169